مہر خبررساں ایجنسیی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی دستوں نے کوئٹہ کے قریب ہزار گنجی کے علاقے سے ایک کارروائی میں مبینہ طور پر ایک گاڑی سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔اس کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے بعد چار افراد کو گرفتار کیا ہے
کوئٹہ کے ایک اعلی پولیس اہکارکے مطابق فرنٹیئر کور کے اہلکاروں نے ایک گاڑی کو پکڑا ہے اور کچھ افراد نے فائرنگ بھی کی جس سے ایک شخص زخمی ہوا ہے۔ ایف سی اہلکاروں نے زخمی شخص کے سمیت چار افراد کو حراست میں لیا ہے جس کے بعد پولیس کو طلب کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی پولیس کے پہنچنے سے پہلے کی گئی ہے اور رات گئے دیر تک علاقے میں تلاشی کا کام جاری تھا۔انہوں نے کہا کہ گاڑی سے دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا ہے جس کی مقدار سات سو کلوگرام سے ایک ہزار کلو گرام تک ہے۔
آپ کا تبصرہ